(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی ریاست بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے پست کرنے میں ناکام ہے۔
قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے خطیب و امام الشیخ عکرمہ صبری نے گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے شہر جنین میں غاصب صہیونی فورسز کی دہشتگردانہ کارراوئی میں شہید ہونے والے محمد موسیٰ اور دیگر کے زخمی ہونے پر سخت ردعمل میں کہا ہے کہ صہیونی ریاستی دہشتگردی ظلم اور جبر کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں ۔
یہ بھی پڑھیے
مسلم حکمران قبلہ اول کو درپیش خطرات سے لاپرواہی برت رہے ہیں، الشیخ عکرمہ
انھوں نے جنین کے رہائیشوں کی ثابت قدمی، مزاحمت اور مسجد اقصیٰ کی حمایت پر تعریف کرتےہوئے کہا کہ جنین استقامت کے قلعوں میں سے ایک مضبوط قلعہ ہے، جہاں سے دیانت دار شہریوں کے علماء اور شہدا ء کی طویل فہرست ہے ، انھوں نے مزید کہا کہ اس وقت مقبوضہ فلسطین کے شہر جنین کو بدترین صہیونی بربریت کا سامنا ہے تاہم یہاں کے رہائشیوں کی عزم اور حوصلے بلند ہیں ۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز جنین میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور صہیونی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 29 سالہ محمد موسیٰ سبحانی شہید اور 16 دیگر فلسطینی زخمی ہوگئے تھے جبکہ صہیونی فورسزنے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا تھا ۔