(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) شہید عبداللہ سمیح کو صیہونی فورسز نے حوارہ چیک پوسٹ کے قریب گولیاں مار کر شہید کیا۔
گذشتہ روذ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے مقبوضہ غرب اردن کے شہر جنین کے جنوب میں الجدیدہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 25 سالہ فلسطینی نوجوان عبداللہ سمیح قلالوی فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
شہید کے جسد خاکی کو نابلس کے رفیدیہ اسپتال سے طوباس کے ترک اسپتال اور پھر جنین کے جنوب میں واقع گاؤں الجدیدہ میں ان کے آبائی علاقے منتقل کیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔
شہید کی نماز جنازہ الجدیدہ کی مسجد عظیم میں ادا کی گئی جس کے بعد انھیں فلسطینی پرچم میں لپیٹ کر علاقے کے قبرستان میں سپرد لحد کیا گیا۔