(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) وکٹوریہ سیدام کا کہنا ہے کہ مشکل صورت حال میں ہمیں یوکرین اور روس کے حملے کے بعد پر امن زندگی گزارنے کے لیے اپنے شوہر کے آبائی وطن فلسطین منتقل ہونا پڑا ہےلیکن یہاں کہیں امن نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روزمقبوضہ فلسطین سے کئی سال قبل تعلیم کے لیے یوکرین کے شہر کیئف جانے والے فلسطینی شہری ابراہیم سیدام جو یوکرینی خاتون سے شادی کر نے کے بعد وہیں سکونت پزیر تھے اچانک روس کی جانب سے جنگی تباہکاریوں کے باعث واپس آبائی وطن مقبوضہ فلسطین منتقل ہوگئے جس کے باعث ان کی اکیس سالہ اہلیہ وکٹوریا سیدام صہیونی جارحیت کے کھلے عام متعدد واقعات سے دلگرفتہ اور پریشان ہے اور ان کا کہنا ہے کہ فلسطین میں مظالم روزانہ کا معمول بن چکے ہیں اور امن کانام اب صرف کتابوں میں دکھائی دیتا ہے۔
وکٹوریہ سیدام کا کہنا ہے کہ مشکل صورت حال میں ہمیں یوکرین اور روس کے حملے کے بعد پر امن زندگی گزارنے کے لیے اپنے شوہر کے آبائی وطن فلسطین منتقل ہونا پڑا ہےلیکن یہاں کہیں امن نہیں ہے ہم ایک دن ضرور اپنے وطن یوکرین واپس جائیں گے۔