(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ہسپتال کے سربراہ وسام بکر نے بتایا کہ جنین کے پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان شروع ہو نے والی جھڑپوں کا نشانہ بنا، اسرائیلی فوجیوں نے شہید کے سینے میں گولی ماری جس کے باعث موت واقع ہوئی ہے۔
فلسطینی حکام کے مطابق گذشتہ روز یہ واقعہ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے جنین میں پیش آیا ہےجہاں اسرائیلی فوج نے علاقے میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران 25 سالہ فلسطینی نوجوان محمد مرعی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی حالت میں خلیل سلیمان لایا گیاتاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نوجوان شہید ہو گیا۔
ہسپتال کے سربراہ وسام بکر نے بتایا کہ جنین کے پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والا یہ نوجوان قابض فوج اور فلسطینیوں کے درمیان شروع ہو نے والی جھڑپوں کا نشانہ بنا ، اسرائیلی فوجیوں نے شہید کے سینے میں گولی ماری جس کے باعث موت واقع ہوئی ہے۔
دریں اثناء قابض فوج نے جنین میں محمد مرعی کی شہادت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے جبکہ ان کی شہادت کے موقع پراہل خانہ کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مزید 2 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔