(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو عالمی دہشتگرد قرار دیا جائے، حکمران فلسطینیوں کی عسکری اور مالی امداد کریں جماعت اسلامی کا مطالبہ۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے جماعت کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غزہ کے معاملے پر عالم اسلام میں قبرستان کی سی خاموشی ہے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال پرخاموش رہنا اسرائیل کا ساتھ دینا ہے، حکمرانوں نے ابھی تک غزہ کا ساتھ دینے کا اعلان نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی مائیں، بہنیں، بچے فلسطینی ماؤں بہنوں اور بچوں کا درد محسوس کر رہے ہیں:ڈاکٹر صابر ابو مریم
جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ اسرائيل کا یکطرفہ ساتھ دینے کا اعلان امریکا کی کھلم کھلا دہشتگردی ہے، اسرائیل کو عالمی دہشتگرد قرار دیا جائے، حکمران فلسطینیوں کی عسکری اور مالی امداد کریں۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورت حال پر جماعت مسلم اور دیگر ملکوں کے سفیروں سے رابطے کر رہی ہےاور 29 اکتوبر کو امریکی سفارت خانے کے سامنے غزہ مارچ کیا جائیگا۔
یہ بھی پڑھیے: عالمی برادری اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے متحرک ہو، آرمی چیف
واضح رہے کہ غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے، بیچ پناہ گزین کیمپ پرحملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 704 فلسطینی شہید ہوگئے، صرف ایک گھنٹے میں 55 فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔ شہدا کی مجموعی تعداد 5 ہزار 900 ہو گئی، 23 سو 60 بچے بھی شہید، 16 ہزارسے زائد زخمی ہوگئے، ملبے سے لاشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد گھر بھی تباہ ہوگئے، غزہ کے 40 اسپتالوں میں ایندھن ختم ہونے سے سروسز معطل ہوگئی۔