(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ۔ اطالوی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم انتونیو تیانی اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن کو پہلے بھی اس ناپسندیدہ نامزدگی کے بارے میں خبردار کر چکے تھے۔
غیرملکی خبررسا ں ادارے کی رپورٹ کےمطابق اٹلی میں غیر ملکی سفیروں کی اسناد موصول کرنے والے اطالوی صدر سرجیو ماتاریلا نے نامزد اسرائیلی سفیر کو اپنے ملک میں تعینات کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہےکہ نامزد اسرائیلی سفیر بینی کیچاریل مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں تعمیر کی گئی غیر قانونی صیہونی بستیوں میں 31 سال تک میئر رہے ہیں، روم میں سفیر کے طورپر ان کی تعیناتی مناسب نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اطالوی وزیر خارجہ اور نائب وزیر اعظم انتونیو تیانی اسرائیلی ہم منصب ایلی کوہن کو پہلے بھی اس ناپسندیدہ نامزدگی کے بارے میں خبردار کر چکے تھے۔