(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل نے ایران کی سرزمین پر یہ حملہ کر کے نہایت بھیانک غلطی اور خود کو سخت سزا کا حق دار بنا لیا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے اسرائیل کے ہاتھوں مزاحمتی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کے تہران میں قتل پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران اسرائیل کو اس عمل کی سخت سزا دے گا۔
خامنہ ای کا کہنا تھا کہ اسماعیل ھنیہ کے قتل کا بدلہ لینا ایران پر فرض ہے کیونکہ یہ شہادت ایران کی سرزمین پر ہوئی ہے۔ خامنہ ای کا ماننا تھا کہ اسرائیل نے ایران کی سرزمین پر یہ حملہ کر کے نہایت بھیانک غلطی اور خود کو سخت سزا کا حق دار بنا لیا ہے۔
دوسری طرف ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اسماعیل ھنیہ کے قتل پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ھنیہ کے قتل پر اسرائیل پچھتائے گا۔
پزشکیان نے کہا کہ ایران "اپنی علاقائی سالمیت، وقار، عزت اور فخر کا دفاع کرے گا۔ دہشت گرد قابض دشمن ریاست اسماعیل ہنیہ کے قتل جیسے بزدلانہ اقدام پر پچھتائے گی۔‘‘