(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین کی بہادر مزاحمتی قوتیں آپس میں متحد ہیں صہیونی دشمن کے جرائم کا جواب دینا اور بیت المقدس سمیت دیگر مقدسات کی حفاظت کرنا فلسطینی قوم کا فرض ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سینئر رکن عزت الرشق نے اپنی جماعت کی جانب سے غزہ پر صہیونی دہشتگردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہےکہ القدس بریگیڈز کے رہ نماؤں کی شہادت اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے کے بعد آپریشن ‘ریوینج آف فری پیپل’ حریت پسندوں کا انتقام صہیونی دشمن کے جرائم کا ایک ضروری جواب ہے اور یہ آپریشن اب ناگزیر ہوچکا ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی بہادر مزاحمتی قوتیں آپس میں متحد ہیں صہیونی دشمن کے جرائم کا جواب دینا اور بیت المقدس سمیت دیگر مقدسات کی حفاظت کرنا فلسطینی قوم کا فرض ہے۔
فلسطینی کے نوجوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے اپنا فرض ادا کررہےہیں۔ غزہ پر اسرائیل کی طرف سے بمباری کا سلسلہ تیسرے روز ب ھی جاری رہا جس کے نتیجے میں مزید چھ فلسطینی شہری شہید ہوگئے۔