(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اچانک شروع ہونے والی ہنگامی فوجی مشقیں اس بات کی دلیل ہیں کہ مزاحمت کاروں کی جانب سے کئے جانے والے حملے اسرائیل کو اندرونی طورپر بری طرح نقصان پہنچارہےہیں۔
صہیونی ذرائع ابلاغ سے حاصل اطلاعات کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی فوج کے ہوم فرنٹ یونٹ نے گذشتہ روز سے آئندہ جُمعہ تک جامع ہنگامی مشقیں شروع کی ہیں۔
صہیونی فوج کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ مشقیں فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے راکٹ فائر اور دیگر کئی اقسام کی دراندازی سمیت قدرتی آفات اور دیگر منظرناموں پر تربیت کےلیے شروع کی گئی ہیں۔
انہوں نے وضاحت کی کہ یہ مشقیں جمعہ تک جاری رہیں گی۔اس دوران الجلیل کے متعدد دروز قصبوں میں سائرن سنے جائیں گے تاکہ میزائلوں کی نمائش کے منظر نامے کی نقالی کی جا سکے اور دوسرے علاقوں میں سائرن بجاکر تربیتی مرحلوں کو مکمل کیا جائے گا۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ کل پیر کی شام قلقیلیہ کے قریب "اورانیت” بستی میں سائرن بجے۔ یہ سائرن یہودی بستی میں مسلح دراندازی کےتناظر میں بجائے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اچانک فوجی مشقیں اس بات کی دلیل ہیں کہ مزاحمت کاروں کی جانب سے کئے جانے والے حملے اسرائیل کو اندرونی طورپر بری طرح نقصان پہنچارہےہیں ۔