(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج کا دعویٰ تھا کہ محمد الضیف شہید ہوچکے ہیں یا پھر شدید معذوری میں ہیں جبکہ نئی ویڈیو میں ان کو ٹھیک ٹھاک ہونے کی تصدیق کے بعد صیہونی عسکری حلقے میں ہلچل مچادی ہے۔
اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد الضیف جن کا اصل نام "محمد دیاب ابراہیم المصری ہے ان کے حوالے سے بہت ہی کم معلومات دستیاب ہیں ان کی ایک بہت ہی پرانی تصویر موجود ہے ، ان کے حوالے سے اسرائیل کا کہنا تھا کہ ان کو شہید کردیا گیا ہے یا اگر یہ زندہ ہیں تو انتہائی معذوری کی حالت میں ہیں تاہم گذشتہ روز اسرائیلی میڈیا نے ایک تازہ ویڈیوں کا دعویٰ کیا ہے جس کے بعد نئی تصویر جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا ہے کہ وہ حماس کے عسکری کمانڈر محمد الضیف کی تصویر ہے۔
اسرائیلی فوج نے ان کے حوالے سےبتایا تاتھا کہ محمد الضیف ایک اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے بعد میں کہا گیا کہ وہ حملے میں معذور ہونے کی وجہ سے ہمیشہ نرسنگ کیئر ایمبولینس میں لے جایا جاتا یا وہ مسلسل وہیل چیئر پر بیٹھے رہتے۔
اس کے برعکس گذشتہ روز موصول ہونےو الی نئی انٹیلی جنس معلومات نے اس کی صحت کی حالت کا اس طرح سے انکشاف کیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔
انٹیلی جنس سروسز نے حال ہی میں محمد الضیف کے ویڈیو کلپ جاری کئے اور دعویٰ کیا کہ وہ صحت مند ہیں اور اپنے پاؤں پر چلتے ہیں۔ رپورٹ میں ضیف کی ایک ویڈیو میں انہیں اپنے پیروں پر چلتے ہوئےدیکھا گیا۔ تاہم وہ ہلکا سا لنگڑا رہا تھا۔ دوسرے کلپ میں اسے دوسری جگہ بیٹھے دیکھا گیا۔ وہ خود چلنے کے قابل ہے اور وہیل چیئر استعمال نہیں کرتے، وہ اپنے ہاتھوں کو حرکت دے سکتے ہیں ، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس کی صحت کی حالت اسرائیل کے سابقہ اندازوں سے بہت بہتر ہے۔ محمد ضیف کو اسرائیل نے انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ اسرائیل نے 9 سال قبل ان کے خاندان کو قتل کیا اور ان کا گھر تباہ کر دیا۔ پھر امریکا نے 2015ء میں ان کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیا۔