(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مشتعل اسرائیلی شہریوں کا کہنا ہے کہ شدت پسند صیہونی وزیراعظم نتین یاہو کی پالیسیز ملک کو تباہی کی جانب لے کر جارہی ہے۔
اسرائیل کے معروف اخبار یروشلم ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل میں تشکیل پانے والی تاریخ کی انتہائی دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے عدالتی اصلاحات کے خلاف ہزاروں اسرائیلی شہری جو گذشتہ ایک ماہ سے احتجاج کررہے ہیں انھوں نے اب صیہونی حکومت کے خلاف "یوم مزاحمت”کا اعلان کیا تھا۔
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو جمعرات کو بیرون ملک دورے کے لیے ملک کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے بن گوریان پر اس وقت ہیلی کاپٹر کے ذریعہ جانا پڑا جب مشتعل اسرائیلیوں نے صیہونی وزیراعظم کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیا ہوا تھا اور اعلان کیا تھا کہ ان کو اٹلی کے دورے پر جانے نہیں دیا جائے گا۔
مشتعل مظاہرے ان کے عدلیہ کو تبدیل کرنے کے متنازعہ منصوبے کے خلاف دو ماہ سے زائد عرصے سے جاری ملک گیر احتجاج کا حصہ تھے۔
مظاہرین نے نیتن یاہو کے ہوائی اڈے تک جانے والے راستے کو بند کرنے کو احتجاج کا مرکزی حصہ بنادیا تھا۔ اسرائیلی رہنما کی جانب سے متبادل سفری منصوبے پر عمل کرنے کو مظاہرین کی جیت قرار دیا گیا۔