(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے شہریوں کو جنوبی علاقے میں نقل مکانی کا حکم دیا، صیہونی دشمن نے نقل مکانی کر نےوالوں کو دھوکہ دے کران پر وحشیانہ بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 70 شہری شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سےجاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے روایتی دھوکہ دہی اور گھناؤنے اقدامات کا ایک بارپھر مظاہرہ کیا پہلے انہیں شمالی غزہ کو خالی کرکے جنوبی علاقوں میں نقل مکانی کرنے کا حکم دیا اس کے بعد ان کے قافلے کو بمباری سے نشانہ بنا کر نہتے لوگوں کا قتل عام کیا جو جنوبی غزہ پہنچے کی کوشش کررہے تھے جس میں خواتین اور بچوں سمیت 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔
اس تناظر میں سرکاری میڈیا آفس کے سربراہ سلامہ معروف نے کہا کہ قابض فوج نے ایک بار پھر نہتے فلسطینی عوام کے خلاف اپنے جھوٹ اور جرائم کو ثابت کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ نیا جرم، جس میں بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کی جانیں گئیں۔
خیال رہےکہ گذشتہ ہفتے کے روز سے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک دو ہزار فلسطینی شہید اور سات ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔