• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

نابلس: قابض فوج کے ساتھ فلسطینیوں کی مسلح جھڑپیں، اسرائیلی فوج پسپا ہونے پر مجبور

فلسطینیوں کی جانب سے ردعمل اس قدر شدید تھا کہ صہیونی فورسز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئیں

جمعرات 17-11-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
نابلس: قابض فوج کے ساتھ فلسطینیوں کی مسلح جھڑپیں، اسرائیلی فوج پسپا ہونے پر مجبور
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج نے نابلس شہر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے نام پر دھاوا بولا جس کے بعد صہیونی فوج کو شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ اجس کے بعد غاصب فوج کو پسپا ہونا پڑا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق  آج صبح سے صہیونی سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کیا جس کے بعد مزاحمتی جنگجوؤں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں شروع ہوئیں، صہیونی فوج نے مزید فوج اور سادہ لباس میں ملبوس خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں کو طلب کیا جو فلسطینیوں کے لباس میں  ملبوس تھے۔

انقلابی نوجوانوں نے نابلس کے عوام اور شہریوں سے سڑکوں پر نکلنے کی اپیل کی جس کے بعد فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کیا اور ٹائر جلائے جبکہ مزاحمتی گروپوں نے قابض افواج گھریلو ساختہ بموں سے حملہ کیا۔

نابلس بریگیڈ نے مشرقی علاقے کے قرب و جوار میں قابض فوج اور سیکیورٹی فورسز پر گولیوں اور دھماکہ خیز آلات سے براہ راست حملہ  کیا۔  فلسطینیوں کی جانب سے ردعمل اس قدر شدید تھا کہ صہیونی فورسز پیچھے ہٹنے پر مجبور ہوگئیں۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ "آج صبح سویرے نابلس کے علاقے میں فوجی دستوں کی سرگرمیاں ختم ہوگئیں، جس میں فوج کی گاڑیوں پر فائرنگ بھی شامل ہے، تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا۔”

Tags: اسرائیلیصہیونیفلسطینیمزاحمتنابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.