(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور معروف شخصیات نے یوکرین اور مقبوضہ فلسطین کی صورتحال کو ایک جیسا قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کو مسلح کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز صہیونی ریاست کے وزیردفاع بینی گانٹز نے یوکرینی ہم منصب اولیکسی رزنی کوف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا جس میں انھوں نے عالمی دباؤ کے پیش نظر یوکرین کو اسلحہ نا دینے کا فیصلہ کیا ہے ، انھوں نے کہا ہے کہ بعض اموری وجوہات کی وجہ سے یوکرین کو اسلحہ نہیں دیا جائے گا البتہ عوام کو خطرے سے آگاہ کرنے والے قبل از وقت الارم سسٹم کی فراہمی ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
یوکرینی باشندوں کی طرح مظلوم فلسطینیوں اور یمنیوں کو بھی مسلح کیا جائے، کلیئر ڈیلی
ذرائع کا کہنا ہے کہ رزنی کوف نے گانٹز کو یوکرین کی تازہ صورتحال کے بارے میں مطلع کیا جس کے جواب میں گانٹز نے کہا کہ ہمیں اس جنگ میں جانی نقصان اور انسانی بحران پر افسوس ہے،اسرائیل یوکرین کو جدید دفاعی الارم سسٹمز فراہم کرسکتےہیں البتہ اسلحہ دینے کے بارے میں حکومت فی الوقت واضح پوزیشن میں نہیں ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئرلینڈ کی رکن پارلیمنٹ اور سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے ساتھ کئے جانے والے دوہرے معیار پر اکثر تنقید کرنے والی سرگرم کلیئر ڈیلی نے اپنی ایک سوشل میڈیابیان میں روس اور یوکرین کی جنگ کے حوالے سے بات کی اور یوکرین پر روسی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ ایک خوفناک مرحلے پر پہنچ چکی ہے جس کو فوری طورپر ختم ہونا چاہئے ۔