(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ روز مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کرنے کے فوری بعد رات گئے صہیونی فضائیہ نے محصور شہر کےمختلف علاقوں پر بمباری شروع کی تھی۔
مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی فضائیہ نے آج دوسرے روز بھی مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری جاری رکھی ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فضائیہ کے جنگی طیاروں نے گذشتہ روز سولہ سالوں سے غیر قانونی ناکہ بندی کا شکار محصور غزہ کے مختلف مقامات پر ٹھیک اس وقت بمباری شروع کی تھی جب غاصب فوج نے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ کیا جس میں تقریباً 250 فلسطینی زخمی ہوئے اور تقریباً 500 کو حراست میں لے لیاگیا تھا۔