(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک مقبوضہ فلسطین میں صیہونی سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 200 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ میں فوجی چھاپے کے دوران 14 سالہ فلسطینی بچے فارس شرحبيل أبو سمرہ کو گولیاں مار کر شہید کردیا ۔
گذشتہ کئی ماہ سے صیہونی فورسز کے جنین اور نابلس سمیت دیگر کئی شہروں میں اتنقامی کارروائیاں جاری ہیں جس میں روزانہ کی بنیاد پر فلسیطنیوں کو شہید اور گرفتار کیا جارہا ہے ۔
فلسطینی اعداد و شمار کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے دوسرے انتفاضہ کے بعد رواں سال 2023 میں مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں اب تک کے سب سے زیادہ فلسطینیوں کو شہید کیا ہے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ، رواں سال کے آغاز سے لے کر اب تک مقبوضہ فلسطین میں صیہونی سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 200 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں ۔