(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی بےگھر ہوچکی ہے، 60 فیصد سے زیادہ انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی سب کی آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے۔
ریڈکراس نے غزہ میں نہتے شہریوں پر صیہونی افواج کی جانب سے جاری سنگین جنگی جرائم پر تنقید کی ہے اور اس بین الاقوامی برادری کی اخلاقی ناکامی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں انتہا کی حد تک درپیش مصائب کو روکنے میں ناکامی کا اثر صرف غزہ پر نہیں دیگر نسلوں پر بھی پڑےگا۔
اکتوبر سے جاری وحشیانہ بمباری اورفلسطینی شہریوں کا بلا امتیاز قتل عام سنگین جنگی جرائم میں سے ایک ہےجس کے باعث غزہ کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی بےگھر ہوچکی ہے، 60 فیصد سے زیادہ انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، غزہ کے لوگوں کی جبری بے دخلی سب کی آنکھوں کے سامنے ہو رہی ہے، غزہ کی تباہی اتنی حیران کن ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
غزہ کی لگ بھگ 23 لاکھ کی آبادی سنگین صورتحال کا شکار ہےخوراک اور ادویات کی کمی انسانی بحران کا باعث بن سکتی ہے اور ایسی صورتحال میں اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل پر پابندی حیران کن ہے اور عالمی سطح پر اس پر خاموشی اخلاقی ناکامی ہے۔