(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی فوج نے شمالی غزہ میں بچی کچی انٹر نیٹ کی سہولیات بھی ختم کردیں، جبالیہ میں محاصرہ مزید سخت کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔
فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج نے محصور غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں محاصرہ مزید سخت کرتے ہوئے علاقے میں تمام مواصلاتی سہولیات جو سات اکتوبر سے ہی منقطع ہیں اس میں سے انٹر نیٹ کی سہولت کوبھی ختم کردیا، فوج کے لڑاکا طیاروں نے مختلف مقامات پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نیتجےمیں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 39 ہوگئی ہے جبکہ 80 سے زائد زخمی ہیں۔