(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ)غزہ پر اسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری ، گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 19 فلسطینی شہید 91 زخمی ہوگئے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سےجاری تازہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ جبالیہ میں دو ہفتوں سے زائد سے جاری سخت محاصرے کےباعث علاقے میں خورو نوش کی اشیاء ختم ہوچکی ہیں اور اسپتالوں میں ایندھن بس چند روز کا رہ گیا ہے جبکہ غاصب فوج کی وحشیانہ بمباری سے 15 روزکے دوران شمالی علاقے جبالیہ میں 400 سے زائد فلسطینی، جن میں بچے، خواتین اور بوڑھے شامل ہیں شہید ہوچکے ہیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ سات اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں 17 ہزار سے زائد بچوں اور 12 ہزار سے زائد خواتین سمیت 42,519 فلسطینی شہید اور 99,637 زخمی ہوچکے ہیں ۔