(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطین کے محصور شہر غزہ پر صیہونی دہشتگردی کو آج 381 دن مکمل ہوگئے، غاصب صیہونی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کےمختلف علاقوں پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا جس کے نتیجےمیں خواتین اور بچوں سمیت 105 فلسطینی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں ۔
فلسطینی وزارت صحت کی رپورٹ کےمطابق اسرائیلی فوج فلسطینیوں کو بھوک سے ہلاک کرنے کےمنصوبے پر عمل پیرا ہے، گذشتہ 19 روز سے غزہ کے مشرقی علاقے ، جبالیہ ، بیت ھانون اور بیت لاھیہ میں سخت محاصرہ جاری ہے ، کسی کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ۔ اسرائیلی فوج نے علاقے میں خوراک، ادویات سمیت ایندھن کی فراہمی پر مکمل پابندی عائد کی ہوئی ہے جبکہ مواصلات کے تمام ذرائع بند ہیں جس کے باعث علاقے کی صورتحال نامعلوم ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علاقےمیں پہلے ہی خوراک موجود نہیں تھی اور گذشتہ 19 روز سے کسی بھی قسم کی خوراک کی فراہمی پر پابندی کے باعث بھوک اور پیاس سے بڑے پیمانے پر ہلاکتیں یقینی ہیں۔