(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی غزہ پر نسل کشی کی کارروائیاں جاری، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خواتین اور بچوں سمیت مزید 88 فلسطینی شہید اور 208 زخمی ہوگئے۔
غزہ کی وزارت صحت نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی محصو شہر غزہ پر سات اکتوبر سے جاری دہشتگردی کی تازہ تفصیلات جاری کردی ہیں، رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی ریاست کی نام نہاد فوج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر بمباری کی جس کے نیتجے میں 18 بچوں اور 14 خواتین سمیت مزید 88 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال اکتوبر کی 7 تاریخ سے جاری اسرائیلی دہشتگری میں اب تک 16 ہزار سے زائد بچوں اور 13 ہزار سے زائد خواتین سمیت 45000 سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جبکہ 10 ہزار سے زائد لاپتہ ہیں۔