(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صیہونی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اسرائیلی فوج عبادتگاہوں، اسکولوں، کالجوں سمیت اسپتالوں اور پناہ گاہوں پر دانستہ تباہ کررہی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ تفصیلات کےمطابق غیر قانونی صیہونی افواج نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کے مختلف علاقوں پر وحشیانہ بمباری جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نیتجےمیں خواتین اور بچوں سمیت مزید 35 فلسطینی شہید اور 94 زخمی ہوگئے۔
وزارت نے مزید بتایا ہے کہ گذشتہ سال 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 44,211 شہید اور 104,567 زخمی ہوچکے ہیں۔