(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) وحشیانہ اسرائیلی بمباری میں ہر گھنٹے میں چار بچے اسرائیلی درندگی کا شکا رہوہےہیں۔
فلسطین کے مرکزی ادارہ شماریات کی جانب سے فلسطین کے یوم اطفال کے موقع پر جاری رپورٹ میں ہوشربا انکشافات کئے گئے ہیں، رپورٹ کے مطابق گذشتہ سات اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی دہشتگردی میں 14 ہزار بچے شہید جبکہ 17 ہزار یتیم ہوچکے ہیں ۔
بیان میں بتایاگیا ہے کہ اسرائیلی وحشیانہ بمباری میں اب تک 14,350 سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں جو غزہ میں شہید ہونے والوں کی کل تعداد کا 44 فیصد ہیں، غزہ کی پٹی میں لاپتہ ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جارحیت میں ان کی تعداد 7000 تھی۔