(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کاروں کے خطرناک حملوں سے اسرائیلی شہری گہری مایوسی میں ہیں ، اسرائیلی فوج فلسطینی مجاہدین کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔
گذشتہ روز اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن ("کینز 11”) کی جانے سے کئے جانے والے ایک سروے میں 62 فیصداسرائیلیوں نے حالیہ فلسطینی مزاحمت کاروں کےتیزی سے بڑھتے ہوئے خطرناک حملوں کو اسرائیلی سلامتی کے لئے تباہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی تاریخ کے بدترین دور سے گزررہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمت کاروں کے اسرائیلی فوجی چوکیوں پر مزید حملے
سروے میں پوچھاگیا کیا اسرائیلی شہری اسرائیل میں محفوظ ہیں اور اسرائیل کی سکیورٹی سے مطمئن ہیں ؟ 62 فیصد اسرائیلی شہریوں کا جواب تھا کہ وہ اسرائیلی سیکیورٹی سے مطمئن نہیں ہیں اور اسرائیل اپنی سلامتی کے بدترین دور سے گزر رہا ہے ،جبکہ 38 فیصد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی صورتحال خراب ضرور ہے لیکن اسرائیلی سیکیورٹی فورسز اس کو قابو کرنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔