(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی سرپرستی میں صہیونی بلدیہ کے ہاتھوں مسمار ہونے والے ان 7 گھروں میں 28 افرادجن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں کو رہائش پزیر تھے جو اب کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی بلدیاتی ادارے کے بھاری بلڈوزروں نے صہیونی ریاست کے سپریم کورٹ کے جاری کردہ احکامات پر مسافر یطا میں فلسطینیوں کے سات رہائشی مکانات اور 6 بھیڑوں کی پناہ گاہوں کومسمار کر دیا۔
صہیونی بلدیہ کے اس اقدام پر رہائشیوں اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیااور گھروں کو مسماری سے بچانے کیلیے مزاحمت کی جس کے نتیجے میں صہیونی فوج نے مکان مالکان کو تشدد کا نشانہ بنایااور املاک ضبط کر لیں۔