• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 20 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی سپریم کورٹ کا فلسطینیوں کے خلاف ایک اورشدت پسندانہ فیصلہ

ہفتہ 07-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی سپریم کورٹ کا فلسطینیوں کے خلاف ایک اورشدت پسندانہ فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ فلسطین میں یورپی اتحاد تنظیم کے وفد کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کی یہ بے دخلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہےاور اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ فلسطینی آبادی کو تحفظ فراہم کرتے ہوئےانہیں جبری ہجرت پر مجبور نہ کرے۔

مقامی ذرائع کےمطابق قابض ریاست اسرائیل کی سپریم کورٹ نےمقبوضہ مغربی کنارے میں دیہی علاقے سے ایک ہزار سے زیادہ فلسطینیوں پر مشتمل 8 دیہاتوں کے رہائشیوں کو بے دخل کیے جانے کے خلاف درخواست کو مسترد کر دیا ہے جس کے بعد اسرائیلی عدالت کا اگلا قدم صہیونی  فوج کے لیے اس علاقے کو خالی کرانا ہے جہاں فوجی تربیتی مشقیں انجام دی جاتی ہیں۔

فلسطینیوں کے درمیان تقریبا 20 برس تک غیر فیصلہ کن قانونی جنگ کے بعد اسرائیلی سپریم کورٹ نے ایک روز قبل رات گئے اپنا فیصلہ جاری کیاجس میں الخلیل شہر کے نزدیک چٹانوں والے علاقے میں 8 دیہات کو منہدم کرنے کی راہ ہموار کر دی گئی۔

سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ "عدالت کہ سامنے یہ بات آئی ہے کہ اسرائیلی فوج نے 1980ء کی دہائی میں جب مذکورہ علاقے کو فوجی تربیت کا علاقہ ہونے کا اعلان کیا تھا تو اس وقت فلسطینی آبادی یہاں مستقل صورت میں مقیم نہیں تھے”۔

اسرائیلی عدالت کے اس فیصلے کے بعد فلسطینی آبادی اور انسانی حقوق کی اسرائیلی جماعتوں کا کہنا ہے کہ 1967ء میں مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی قبضے سے قبل متعدد فلسطینی خاندان 7400 ایکڑ رقبے پر مستقل صورت میں مقیم تھے۔ لہذا ان فلسطینیوں کی بے دخلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہو گی اور ہم اپنے گھروں کو ہر گز نہیں چھوڑیں گے۔

اس حوالے سے مقبوضہ فلسطین میں یورپی اتحاد تنظیم کے وفد کا کہنا ہے کہ اس علاقے سے فلسطینیوں کی  یہ بے دخلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور  قابض طاقت ہونے کی حیثیت سے اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ فلسطینی آبادی کو تحفظ فراہم کرے اور انہیں جبری ہجرت پر مجبور نہ کرے۔

Tags: اسرائیلی سپریم کورٹبین الاقوامی قانونفلسطینقابض ریاست اسرائیلیورپی اتحاد تنظیم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.