(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نےجیلوں میں دھاوا بولا فلسطینی قیدیوں پر بدترین تشدد کے بعد قیدیوں کو جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
فلسطینی قیدیوں کی تفصیلات فراہہم کرنے والی تنظیم انجمن فلسطینی اسیران نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسزکے اسپیشل یونٹ نے بدنام زمانہ جیل دامون پر اچانک دھوا بولا فلسطینی قیدیوں پر تشدد کے بعد تقریبا 80 سے زائد اسیروں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔
اسکے علاوہ جیل انتظامیہ نے اسرائیلی فورسز کے چھاپے اور قیدیوں کے تبادلے کے دوران تمام بیرکیں سیل کر دیں۔
غاصب فورسز نے دامون جیل کے اسیروں کے تبادلے سے پہلے ان پر آنسو گیس، سٹن گرنیڈ اور ربر کی گولیاں بھی چلائیں جس سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے ۔ تاہم، اب تک کسی قیدی کے حوالے سے مزید کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔
حال میں اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گویر کے حکم پر قابض اسرائیلی جیل حکام نے فلسطینی اسیروں کو انکے حقوق سے محروم کرنے اور انکے خلاف سختیاں بڑھانے کے حکم کے بعد فلسطینی قیدیوں نے پرامن احتجاج رکارڈ کروانے کے حق کا استعمال کیا تھا۔