(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رواں ہفتے کے دوران حزب اللہ کے حملوں میں یہ 8 واں اسرائیلی فوجی ہے جو جہنم واصل ہوا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کےمطابق گذشتہ پیر کی صبح لبنانی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے میتولہ کے علاقے میں ٹینک شکن میزائلوں سے اسرائیلی فوج کو نشانہ بنایا تھا جس میں دو صیہونی فوجی زخمی ہوگئے تھے ، ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے دو فوجیوں میں سے ایک آج صبح زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جہنم واصل ہوگیا جس کے بعد رواں ہفتے حزب اللہ کے حملوں میں مارے جانے والے صیہونی فوجیوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے مزاحمتی تحریکوں کے حملوں میں ہونے والے نقصانات پر سخت سنسر شپ عائد ہے جس کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات فراہم نہیں کی جاتی ہیں ۔