(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے کم سے کم 160 سے زائد زیتون کے درختوں کو کاٹ ڈالنے کے بعد آگ لگادی ۔
گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع قریوط گاؤں میں غیر قانونی صہیونی ریاست کے شرپسند مسلح آبادکاروں نے فلسطینیوں کے زیتون کے باغ پر حملہ کیا اور 160 سے زائد زیتون کے درختوں کو کاٹ ڈالنے کے بعد انھیں آگ لگادی ۔
شمالی مغربی کنارے میں صہیونی ریاست کے جرائم اور غیر قانونی آبادکاری پر نظر رکھنے والی تنظیم کے سربراہ غسان دغلاس نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی آباد کار صہیونی ریاست کی نام نہاد سیکیوٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں تقریبا روزانہ کی بنیاد پر حملے کرتے ہیں ،فلسطینیوں کے گھروں اور گاڑیوں سمیت زرعی زمینوں اور پانی کے ذخیروں کوتباہ کردیتے ہیں۔