(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی وزیراعظم نے رپورٹ کو متعصب ، جھوٹ اور غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ساز ش ہے۔
گذشتہ روز اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے مقبوضہ فلسطین اور غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں جس میں فلسطین پر اسرائیلی قبضے کو ناجائز قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
عدی التمیمی سمیت 80 سے زائد فلسطینیوں کے جسد خاکی سالوں سے اسرائیلی حراست میں ہیں
رپورٹ میں میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کا ان زمینوں پر قبضہ جس پر فلسطینی اپنی مستقبل کی ریاست کے قیام کے خواہاں ہیں "بین الاقوامی قوانین کے خلاف” اور دن بدن گہرا ہوتا جا رہا ہے۔
ماہرین نے اقوام متحدہ کی رپورٹ تیار کرنے والی خصوصی کمیٹی اور عالمی عدالت انصاف سے اپیل کی کہ وہ اس کیس پر رائے کا اظہار کریں۔ ماہرین کا یہ بیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی رپورٹ میں سامنے آیا ہے جس میں اس رپورٹ پر اگلے ہفتے بحث ہونے والی ہے۔
دوسری جانب غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم یائر لیپڈ نے رپورٹ کو متعصب ، جھوٹ اور غیر متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ساز ش ہے ۔