(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی قابض فوج "مطلوب” فلسطینیوں کی تلاش کے بہانے اکثر مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں وسیع پیمانے پر گرفتاری کی مہم چلاتی ہےاور اس بہانے دیگر فلسطینیوں کو تشدداور گرفتاریوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی قابض فوجیوں نے شب کے آخری پہر میں مقبوضہ مغربی کنارے میں پر تشدد چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے فلسطینی گھروں سے 14 شہریوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
اسرائیلی قابض فوجیوں نے وسطی مغربی کنارے کے ضلع رام اللہ میں بیت رئیمہ سے چار فلسطینیوں کو تشدد کے دوران حراست میں لیا جن میں ایک باپ اور بیٹابھی شامل ہیں جبکہ شمال میں واقع جنین گورنری کے الیامون قصبے پر حملہ کے بعد تین بھائیوں کو ان کے گھروں سے تلاشی کے دوران حراست میں لے لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ تین فلسطینیوں کو اسرائیلی قابض فوجیوں نے نابلس ضلع کے قصبے بیتہ اور پڑوسی قصبے تلفیت سے حراست میں لیا۔
انہوں نے تصدیق کی کہ جنوبی مغربی کنارے کے صوبے بیت الحم میں مزید دو گرفتاریوں کی اطلاع ملی ہے جبکہ دوافراد کو الخلیل سے اغوا کیا گیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی قابض فوج "مطلوب” فلسطینیوں کی تلاش کے بہانے اکثر مقبوضہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں وسیع پیمانے پر گرفتاری کی مہم چلاتی ہےاور اس بہانے دیگر فلسطینیوں کو تشدداور گرفتاریوں کا نشانہ بنانے روز مرہ کی بات بن کر رہ گئی ہے۔