(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب سیکیورٹی فورسز کی جانب سے قبلہ اول کی بے حرمتی کے ساتھ ، نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنانا اور مسجد اقصیٰ کے محافظوں کو گرفتار کرنا معمول بن چکا ہے۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق قابض صہیونی پولیس نے گذشتہ روز مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر اشتعال انگیز کارروائی کی اور مسجد الاقصیٰ کے محافظ حمزہ خلف کو باب السلسلہ کے قریب سے بلا جواز اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے تھے۔
یہ بھی پڑھیے
قابض ریاست اسرائیل میں مسجد اقصیٰ کے محافظ کو 3 سال کی قید
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے مشرقی دروازے سے محمد طاھر ابو علیا اور عامر عاطف ابو علیا کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران قابض اسرائیلی سیکیورٹی فورسز مسجد اقصیٰ کے خطیب و امام سمیت دس سے زائد مرتبہ قبلہ اول کے محافظوں کو گرفتار کرچکی ہے۔