• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کا مطالبہ

فلسطینیوں کے خلاف تمام ضروری اجازت نامے میز پر ہیں، سپریم کورٹ کی منظوری بھی ہے، یہ فیصلہ کرنا وزیر دفاع اور وزیر اعظم پر منحصر ہے"

منگل 24-01-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی پارلیمنٹ کا مغربی کنارے کو فلسطینیوں سے خالی کرانے کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انتہائی دائیں بازو کی صیہونی پارلیمنٹ  کے دو اراکین نے نتین یاھو پر زور دیا ہے کہ وہ القدس کے اطراف میں موجود فلسطینی آبادی کو طوری پر ختم کریں اور بین الاقوامی دباؤکو مسترد کرتے ہوئے فوری احکامات جاری کریں۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کے انتہائی دائیں بازو کی  پارلیمنٹ (کنیسٹ) میں قانون ساز اور خارجہ امور اور آرمی کمیٹی کے چیئرمین یولی ایڈلسٹائن اور نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن ایڈورڈ کنایل  نے وزیراعظم نیتن یاہو پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے کی فلسطینی آبادی کو ختم کیا جائے اس حوالے سے تمام ضروری اجازت نامے میز پر ہیں، اسرائیل کی سپریم کورٹ کی منظوری بھی ہے، یہ فیصلہ کرنا وزیر دفاع اور وزیر اعظم پر منحصر ہے” ۔نیتن یاہو کی لیکوڈ پارٹی سے تعلق رکھنے والے کنیسیٹ کے نائب ڈینی ڈینن اور اقوام متحدہ کے سابق ایلچی نے ایڈلسٹائن کو ان کی درخواستوں میں شامل کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں جتنی جلدی اقدامات کیے جائیں گے، مسائل اتنے ہی کم ہوں گے۔

واضح رہے کہ  مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے  میں آباد الخان الاحمر برادری اور اسرائیلی حکامن کے درمیان زمین کے حقوق پر برسوں سے جاری تنازعہ کا مرکز رہی ہے۔ یورپی یونین سمیت بین الاقوامی اداروں نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ اس جگہ کو خالی نہ کرائے اور اس کے رہائشیوں کو طاقت کے ذریعہ نہ ہٹایا جائے۔

اسرائیل میں قوم پرست انتہائی دائیں بازو کی جماعتوں پر مشتمل نئی حکومت آئی ہے جو مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس حکومت میں شامل پارٹیوں نے اس بدوئی آبادی کو ہٹانے کے لیے اپنی ہی حکومت پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔ خاص طور پر اس وقت سے دباؤ بڑھ گیا ہے جب فوج نے گزشتہ ہفتے یہودی آباد کاروں کے ایک چھوٹے سے گروپ کو مغربی کنارے میں ایک چوکی قائم کرنے سے روک دیا ۔

Tags: الخان الاحمرصیہونی پارلیمنٹفلسطینیکنیسٹمغربی کنارانتین یاہونیتن یاھو
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.