(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) رفح میں 13 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین ہیں ان پر جارحیت کسی بھی قسم کے مذاکرات کی مطلی کا باعث ہوگی۔
صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے زیر اثر چلنے والے ‘اقصی’ ٹی وی چینل نے ایک رپورٹ میں حماس کی جانب سےجاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کے سرحدی شہر رفح پر اسرائیلی فوج کی زمینی کارروائیوں کی جارحانہ حکمت عملی کے نتیجے میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے سلسلے میں جاری مذاکرات ختم ہو جائیں گے۔
چند روز قبل صیہونی ریاست کے وزیراعظم نے اپنے بیان میں رفح میں موجود حماس کی 4 بٹالینز کا خاتمہ کیلئ اسرائیلی فوج کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ رفح سے فلسطینی شہریوں کے انخلاء کے لیے منصوبہ بنائے۔
حماس کا کہنا ہے کہ اس وقت رفح میں 13 لاکھ سے زائد فلسطینی پناہ گزین ہیں ان پر جارحیت کسی بھی قسم کے مذاکرات کی مطلی کا باعث ہوگی۔
واضح رہے 4 ماہ سے زائد عرصہ پر پھیلی اسرائیلی بمباری اور اسرائیلی فوج کے احکامات کے ذریعے غزہ کی تقریبا نصف آبادی کو پہلے رفح کی طرف دھکیلا گیا ہے۔ چند دنوں سے رفح کے لیے اسرائیلی فوج کے زیادہ جارحانہ عزائم سامنے آئے ہیں اور بمباری کر کے رفح میں موجود لاکھوں فلسطینیوں کو مصر کی طرف دھکیلنے کی غیر اعلانیہ کوشش جاری ہے۔