(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز محصورشہر غزہ کے مکنیوں کو ہرممکن طریقے سے تکلیف دینے کے لئے ہر غیرقانونی طریقہ کا استعمال کرتی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی متعدد فوجی گاڑیاں اور بلڈوزر وں نے گذشتہ 16 سالوں سے غیر قانونی ناکہ بندی کا شکار شہر غزہ کی پٹی کے شمال مشرق میں گھس کر فلسطینیوں کی املاک کو مسمار اور زرعی زمینوں جو ینوار کرکے تیار فصلیں تباہ کردیں جس سے فلسطینیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ کئی اسرائیلی بلڈوزر اور فوجی گاڑیاں جبالیہ قصبے کے مشرق میں ابو صفیہ کے علاقے میں فلسطینی شہریوں کی زرعی اراضی میں گھس گئیں اور شہریوں کی زرعی املاک کو مسمار کیا اور توڑ پھوڑ کی۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ غزہ کی پٹی کے مشرق اور شمال میں تعینات غاصب صیہونی فورسز روزانہ کی بنیاد پر فلسطینی مزدوروں، کسانوں اور چرواہوں پر بلا جواز آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کرتی ہے جس سے وہ امن و سلامتی کے ساتھ روزی روٹی سے محروم ہو جاتے ہیں۔
غیر قانونی صیہونی ریاست نے فلسطینیوں کے خلاف اپنے غیر قانونی اقدامات جس میں غیر قانونی ناکہ بندی شامل ہے جو کہ بین الاقوامی قانون کے تحت ممنوعہ اجتماعی سزا کے مترادف ہے۔