(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی خاتون نے تیز دھار آلے سے اسرائیلیوں پر حملہ کیا جس کے جواب میں خاتون کو گولیاں ماری گئیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صہیونی ریاست کے میڈیا نے آج ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک فلسطینی خاتون سڑک کے کنارے لیٹی ہے اور صہیونی فوجی اس کے گرد موجود ہیں، عبرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ فلسطینی خاتون نے اسرائیلی شہریوں پر چاقو سے حملہ کیا تھا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں اسرائیلی قابض افواج نے غیر قانونی صہیونی آبادکاروں کی بستی عتصیون کے قریب ایک فلسطینی لڑکی نے اسرائیلی شہریوں پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا جس کے نیتجے میں ایک اسرائیلی شہری زخمی ہوا۔
صہیونی فوج نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملہ آور لڑکی پر فوری طورپر کارروائی کی گئی اور اس کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا ہے۔