(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فورسزنے گولیوں سے زخمی ہونے والی فلسطینی خاتون کو طبی امدادکی فراہمی سے روک دیا اور خون بہنے کے باعث شہید ہونے کا انتظار کرتے رہے۔
غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ 26 سالہ فلسطینی خاتون جس کی شناخت ایمان زیاد احمد عودہ کے نام سے کی گئی ہے نہ شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے جنوب میں واقع حوارہ پناہ گزین کیمپ کے قریب صہیونی فوجیوں پر تیز دھار آلے سے قاتلانہ حملہ کیا جس کےنتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی زخمی ہوا، موقع پر موجود دیگر اہلکاروں نے لڑکی پر فائرنگ کی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
دوسری جانب فلسطینی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ غاصب فورسزنے گولیوں سے زخمی ہونے والی فلسطینی طالبہ کی مدد کو پہنچے والی طبی امدادفراہم کرنے والی ایمبولینس کو بھی زخمی تک پہنچے سے روک دیا، زخمی لڑکی 40 منٹ تک طبی امداد کی منتظر رہی اور آخر کار خون زیادہ بہہ جانے کے باعث شہید ہوگئی۔