(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریاست کے قومی سلامتی کے وزیر نے سیکڑوں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے ہمراہ قبلہ اول پر دھاوا بولا ، مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی اور یہودی مذہبی گیت گائے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے شدت پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے آج صبح سیکڑوں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں کے ہمراہ قبلہ اول پر دھاوا بولا، عرب میڈیا کےمطابق ایتمار بن گویر کا کہنا تھا کہ یہ دھاوا 3 یورپی ممالک اسپین، ناروے اور آئرلینڈ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنےکا ردعمل ہے۔ شدت پسند وزیر نے کہا کہ ہم فلسطینی ریاست کے بارے میں بیان کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔
واضح ر ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی درخواست بھارتی اکثریت سے منظور ہو چکی ہے اور اب اس درخواست کو منظوری کے لیے سلامتی کونسل میں پیش کیا جائے گا۔