(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) انتباہی مکتوب میں سفارتکاروں کو مسجد اقصیٰ کو غیر قانونی صہیونی ریاست کی جانب سے لاحق خطرات پر متنبہ کیا گیا ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے گذشتہ روز پچاس کے قریب سفارتخانوں اور دیگر بین الاقوامی اداروں کو ایک انتباہی مکتوب ارسال کیا ہے جس میں متنبہ کیاگیا ہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست مسجد اقصیٰ کو یہودیانے کے لئے تمام ترغیر قانونی اقدامات کا سہارالے رہی ہے، صہیونی ریاست اور انتہا پسند یہودی گروپ مسجد اقصیٰ کے خلاف مذموم عزائم پر عمل پیرا ہیں جو قبلہ اول کے خلاف خطرناک سازشیں کررہے ہیں تاہم حماس اور فلسطینی قوم ان سازشوں کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
مکتوب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صہیونی آباد کاروں نے قبلہ اول پر اشتعال انگیز دھاوے تیز کردیے ہیں جو صہیونی سیکیورٹی کی فورسز کے تحفظ میں یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کررہے ہیں۔
حماس کا کہنا ہے کہ "ہم اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ ہم حماس میں ہیں اور اپنے تمام لوگوں کے ساتھ، ہم ان منصوبوں کو کسی قیمت پرمکمل نہیں ہونے دیں گے، اور ہم ہرطرح کی قربانیوں سے اپنے مقدسات اور اپنے عوام کے دفاع کے لیے تیار ہیں۔”