(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مجاہدین نے جنین میں دھاوا بولنے والے صیہونی فوجیوں پر زبردست حملے کئے فائرنگ کی جس کے بعد تادیر تک جھڑپیں جاری رہیں۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی صہیونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے جاری ہیں ۔مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں قابض اسرائیلی فوج اوریہودی آبادکاروں کے خلاف گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزاحمتی کارروائیاں جاری رہیں۔
مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں مزاحمت کاروں نے صہیونی فوج پر 15 مقامات پر مزاحمتی کارروائیاں کی جن میں خاص طور پرفائرنگ کی 3 ، آباد کاروں کی گاڑیوں کی تباہی اور 10 مقامات پر دشمن سے تصادم شامل ہیں۔
فلسطینی مجاہدین نے جنین کے قصبے زبابدہ میں دھاوا بولتے ہوئے قابض فورسز پر فائرنگ کی اور ان سے جھڑپیں ہوئیں۔ طوباس کے قصبے عقبہ پر دھاوا بولنے کے دوران مزاحمتی کارکنوں کی قابض فوج سے جھڑپ ہوئی۔
انہوں نے الخلیل میں "کرمی زور” بستی میں بھی قابض فوج کو گولیوں کا نشانہ بنایا۔ مزاحمتی کارکنوں نے قلقیلیہ کے مشرق میں عزون قصبے میں آباد کاروں کے حملوں کا سامنا کیا اور ان کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
بیت المقدس، رام اللہ، طوباس، قلقیلیہ، جنین، بیت لحم اور الخلیل کے علاقوں میں 10 مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔ اس دوران نوجوانوں نے قابض فوج پر پتھراؤ کیا۔