(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کے جنگی طیاروں نے جمعہ کی رات کو غزہ کے وسطی اور جنوبی حصے میں متعدد مقامات پر بمباری کی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے جمعرات کی شب گذشتہ 16 سالوں سے غیر قانونی معاشی ناکہ بندی کا شکار محصور شہر غہ کے وسطی اور جنوبی حصے کے مختلف علاقوں کو بمباری کا نشانہ بنایا ، حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی تاہم ، 20 لاکھ سے زائد فلسطینی شدید بمباری کی آوازوں سے خوفزدہ ہو کر بیدار ہو گئے۔