• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی جیلوں میں 21 فلسطینی صحافی پابند سلاسل

سنہ 2000 سے اب تک 55 صحافیوں اور نامہ نگاروں کو صہیونی افواج نے شہید کیا ہے۔

بدھ 16-11-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صہیونی جیلوں میں 21 فلسطینی صحافی پابند سلاسل
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی صحافیوں کی گرفتاری  کا مقصد  فلسطینی قوم کے خلاف اسرائیلی جرائم کو منظر عام پر لانے کی فلسطینی صحافیوں کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

لبنان کے دارالحکومت بیروت میں قائم صحافیوں کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم نے غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کے سیکیورٹی حکام کی جانب سے 21 فلسطینیوں کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کی گرفتاری سنگین جرائم میں سے ایک ہے ، صیہونی حکومت صحافیوں کو گرفتار کرنے کی پالیسی جاری رکھے ہوئے ہے اور اس وقت 21 فلسطینی صحافی اس حکومت کی جیلوں میں ہیں۔

صحافیوں کے تحفظ کی کمیٹی  کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا کہ اس اقدام سے صیہونی حکومت کا ہدف فلسطینی قوم کے خلاف اس حکومت کے جرائم کو منظر عام پر لانے کی فلسطینی صحافیوں کی پیشہ وارانہ سرگرمیوں کو روکنا ہے۔

واضح رہے کہ اس سلسلہ میں فلسطینی صحافیوں کی یونین نے پہلے بھی اعلان کیا تھا کہ سنہ 2000 سے اب تک 55 صحافیوں اور نامہ نگاروں کو صہیونی افواج نے شہید کیا ہے۔

 اس کے علاوہ سنہ 2018 سے اب تک غزہ کی پٹی، مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس کے تمام علاقوں میں صہیونی افواج کی براہ راست گولیوں، ربڑ کی گولیوں، آنسو گیس اور لاٹھیوں کی وجہ سے 144 فلسطینی صحافی زخمی ہو چکے ہیں، واضح رہے کہ صیہونی حکومت فلسطینی صحافیوں کا اس بہانے سے پیچھا کرتی ہے کہ یہ لوگوں کو مشتعل کرتے ہیں۔

Tags: اسرائیلیشہیدصحافیصہیونیفلسطینیلبنان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.