(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیل دنیا کی واحد ریاست ہے جہاں خواتین او ر بچوں سمیت شہریوں بغیر کسی جرم کے قید رکھا جاتا ہے اور ا س حراست میں ہر ماہ توسیع بھی کی جاتی ہے ، جو عالمی قوانین سمیت بنیادی انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں صہیونی ریاستی دہشت گردی اور فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی پامالیوں پر نظر رکھنے والی تنظیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وقت صہیونی عقوبت خانوں میں چار ہزار چھ سو پچاس سے زائد فلسطینی قید ہیں جن میں سے دو سو سے زائد وہ فلسطینی بچے ہیں جن میں 180 نابالغ بچے شامل جو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی آبادکاروں کی قرآن پاک کی بے حرمتی، ویڈیو بھی جاری کردی
بیان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم نے عالمی برادری کی توجہ صہیونی زندانوں میں قید فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی طرف مبذول کرائی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی شہریوں کو ان کے حقوق کی فراہمی عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔