(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی قید سے رہائی پر فلسطینی اسیر کے خاندان اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے جیل کے دروازے پر علی محمود کا استقبال کیا اور انہیں کاندھوں پر اٹھا کر گھر تک کا سفر طے کیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے العیسویہ سے تعلق رکھنے والے فلسطینی قیدی علی محمود کوصہیونی فوجی عدالت نے 7 سال تک بغیر کسی جرم کے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا نے کے بعد بالآخر رہا کر دیا۔
اسرائیلی قید سے رہائی پر فلسطینی اسیر کے خاندان اور عزیز واقارب کی بڑی تعداد نے جیل کے دروازے پر علی محمود کا استقبال کیا اور انہیں کاندھوں پر اٹھا کر گھر تک کا سفر طے کیا۔
صہیونی حراست سے آزادی کے بعد علی محمود نے بتایا کہ قابض جیل انتظامیہ نےاسے کئی کئی دن بغیر کھانے کے تشدد کیا اور اس دوران اس پر دباؤ ڈالا کہ وہ کالعدم تنظیم سے اپنے تعلق کے بے بنیاد الزام کو قبول کرلے جس کی پاداش میں صہیونی حکام نے کئی مرتبہ اس کے مقدمے کی سماعتوں کو ملتوی کیاتھا۔