(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے دونوں نوجوان زخمی ہوئے جبکہ دیگر کئی کو سانس لینے میں تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی فورسز نے گذشتہ روز گذشتہ 16 سالوں سے بدترین صیہونی ریاستی دہشتگردی کا شکار مقبوضہ فلسطین کے شہر محصور شہر غزہ میں صیہونی جرائم کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے دو فلسطینی نوجوانوں کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا۔
فلسطینی مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ درجنوں مظاہرین خان یونس اور البریج پناہ گزین کیمپ کے مشرق میں اسرائیلی نسل پرست دیوار کے قریب جمع ہوئے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ شرکاء نے مقبوضہ مغربی کنارے، مقبوضۃ بیت المقدس اور صیہونی زندانوں میں قید فلسطینیوں کے خلاف جاری صیہونی جرائم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلائے۔
صیہونی فوج نے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس سے دونوں نوجوان زخمی ہوئے جبکہ دیگر کئی کو سانس لینے میں تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا۔