• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فورسز کے چھاپے متعدد فلسطینی اغوا، جھڑپوں میں درجنوں زخمی

گزشتہ ماہ مئی کے دوران اسرائیلی فوج نے 52 بچوں اور 11 خواتین سمیت 430 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا

منگل 13-06-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فورسز کے چھاپے متعدد فلسطینی اغوا، جھڑپوں میں درجنوں زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز نے چھاپہ مار کارروائیوں کےد وران فلسطینیوں کو اغوا کیا اوراہلخانہ جن میں بزرگ والدین بھی شامل تھے ان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مشرقی  شہر نابلس پر دھاوا بولا اور ولید الدش اور محمد الدش نامی دو فلسطینی بھائیوں کو اغوا کیا جبکہ ان کے بوڑھے والدین پر تشدد کیا جن کو بعد میں  زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

صیہونی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس، الخلیل اور نابلس سمیت متعدد مقامات سے فلسطنیوں کو اغوا کیا جس کی تاحال درست تفصیلات مرتب نہیں کی جاسکی ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اغوا کنندگان کی تعداد 50 سے زائد ہے۔

غاصب فورسز نے کئی ایسے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپہ مار کارروائیاں کی جو پہلے ہی صیہونی جیلوں میں اسیری کاٹ رہے ہیں، صیہونی فورسز نے ان کے اہلخانہ سے پوچھ گچھ کی اور انہیں دھمکیاں دیں، نتیجتاً فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان پر تشدد جھڑپیں ہوئیں جس کے جواب میں غاصب فورسز نے آنسو گیس کے گولے برسائے اور براہ راست فائرنگ کی ۔

فائرنگ اور شیلنگ سے کم سے کم 30 کے قریب فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کر کے نامعلوم مقامات پر منتقل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ صرف گزشتہ مئی میں، غاصب صیہونی  فورسزنے مقبوضہ فلسطین  کے مختلف علاقوں سے 430 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا، جن میں 52 بچے اور 11 خواتین شامل تھیں۔

Tags: اسرائیلیصیہونیفلسطینیمقبوضہنابلس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.