(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اس وقت صہیونی ریاست کے زیر انتظام قائم 23 جیلوں میں ، 4,700 سے زائد فلسطینی جن میں اکثریت بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔
مقامی میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین میں فقعہ قصبے پر دھاوا بولا اور دیواراعلیحدگی کے قریب سے چار بچوں سمیت سات فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت رعد امین دیاب، قاسم ابوعید، ہادی ظافر ابو سالم، یوسف ابو سلمہ، زید محمود برکات، سلطان جلغوم اور عمر خدور کے نام سے ہوئی ہے۔
فلسطینی قیدیوں کے کلب کے مطابق اس وقت صہیونی ریاست کے زیر انتظام قائم 23 جیلوں میں ، 4,700 سے زائد فلسطینی جن میں اکثریت بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ ان قیدیوں میں 34 خواتین قیدی، 150 بچے شامل ہیں۔