(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی فوج برسوں سے آباد فلسطینیوں کے گھروں کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے انھیں مسمار کرنے کے احکامات جاری کرتی ہے اور حکم نا ماننے کی صورت میں بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ قید کی سزائیں بھی سنائی جاتی ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صہیونی آبادکاری اور اسرائیلی جرائم پر نظر رکھنے والی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر راتب الجبور نے بتایا ہے کہ گذشتہ روذ غیر قانونی صہیونی ریاست اسرائیل کی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے جنوب میں واقع یطا میں چھ فلسطینی خاندانوں کے عارضی گھروں کو مسمارکردیا ، یہ عارضی گھر اسرائیلی فوج کی جانب سے گذشتہ ماہ باقاعدہ تعمیر شدہ گھروں کی مسمار کرنے کے بعد تعمیر کئے گئے تھے جن کو بھی مسمار کردیا گیا ۔
صہیونی فورسز کی جانب سے چھ فلسطینی گھروں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسماری کے بعد کم سے کم 30 سے زائد فلسطینی بے گھر ہوگئے ہیں۔