(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)احتجاج میں شامل 500 سے زائد فلسطینی اسیران نےقابض ریاست کی اس غیر قانونی پالیسی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے فلسطینی قوم سےبھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی عوامی سطح پر بھر پور آواز اٹھائیں اور فلسطینی اسیران کا ساتھ دیں۔
اطلاعات کےمطابق قابض ریاست اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی شہریوں کو بغیر کسی جرم اور الزام کے انتظامی حراست کی صہیونی پالیسی کے خلاف فلسطینی قیدیوں کا جاری احتجاج 27 ویں دن میں داخل ہو گیا۔
صہیونی جیلوں کے خلاف اس احتجاج میں شامل 500 سے زائد فلسطینی اسیران نےقابض ریاست کی اس غیر قانونی پالیسی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے فلسطینی قوم سےبھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی عوامی سطح پر بھر پور آواز اٹھائیں اور فلسطینی اسیران کا ساتھ دیں جس کے نتیجے میں صہیونی حکمران اس فلسطینیوں کے ساتھ اس انتقامی قانون کا خاتمہ کریں جو کہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی میں شامل ہوتا ہے۔
خیال رہے کہ اس احتجاجی مہم کے حوالے سے فلسطینی اسیران کا کہنا ہے کہ وہ بغیر کسی الزامات یا مقدمے کے اسرائیل جیلوں میں اپنی غیر معینہ مدت تک حراست کے خلاف احتجاج اس وقت تک جاری رکھیں گے کہ جب تک اس صہیونی قانون کا خاتمہ نہ کر دیا جائے اورانہیں جیلوں سے رہائی نہیں دی جاتی۔