(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج نے ایک فلسطینی کے گھر کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے گھیرا کہ اس میں انتہائی مطلوب فلسطینی موجود ہیں جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں نے صہیونی فوج پر پتھرا ؤ کیا اور ٹائر جلاکر سڑک کو بلاک کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز غاصب صہیونی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے شہر نابلس میں واقع ایک قصبے روجیب کے الصوالحی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر کو اس بہانے سے گھیر لیا کہ اس کے اندر دو مطلوب افراد موجودہیں، جس کے بعد فلسطینی نوجوانوں اور صہیونی فوجیوں کے درمیان پرتشدد جھڑپ شروع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیے
مزاحمت کاروں کے سامنے صہیونی دشمن کی بے بسی دنیا کے سامنے ہے، حماس
مقامی نوجوانوں کے ساتھ جھڑپوں میں کم از کم 24 فلسطینی شہری زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں سے تین گولہ بارود سے زخمی ہوئے ہیں, تین شہریوں کو گرفتار بھی کیا گیاہے۔